Ticker

6/recent/ticker-posts

National radiology day in Nishtar Medical University

 انٹرنیشنل ریڈیالوجی ڈے کے حوالے سے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر امجد چانڈیو بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے تقریب کا مقصد طب کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی اہم ترین دریافت ’ایکسرے‘ کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالنا اور اس کے موجد ولہیم کانراڈ کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ یاد رہے کہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے ولہیم کانراڈ نے 8نومبر 1895کو یہ شعائیں دریافت کی تھیں جس سے دنیا کے ہر خطہ میں لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ تقریب کے دوران وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے شعبہ ریڈیالوجی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد میں تعریفی اسناد اور اعزازی شیلڈز تقسیم کیں اور سربراہ شعبہ ریڈیالوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار انجم اور ایڈمن رجسٹرار ڈاکٹر راشد ارشاد راؤ کی تقریب کے شاندار انعقاد اور شعبے میں جاری تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں کے حوالے کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔









Post a Comment

0 Comments