Ticker

6/recent/ticker-posts

Minister of Health Punjab Dr Yasmeen Rashid chair the syndicate meeting

 Minister of Health Punjab Dr Yasmeen Rashid chair the syndicate meeting

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت نشتر یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا نواں اجلاس کمیٹی روم نشتر ہسپتال ملتان میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر جناب نادر چٹھہ، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد, پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر غلام مصطفیٰ، ممبر سنڈیکیٹ جناب جلال الدین رومی، پروفیسر ڈاکٹر محمد سمیع اختر، ،ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد چانڈیو اور ڈائریکٹر فنانس سمیت سنڈیکیٹ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں جاری پراجیکٹس اور دیگر آمورز بارے بریفننگ دی۔ اجلاس میں بجٹ سے متعلقہ آمورز، یونیورسٹی میں نئے کورسز کے اجراء اور جاری کورسز کی فیس سمیت مختلف انتظامی امور زیر بحث آئے اور بیشتر آمورز کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کے آغاز میں کرونا وبا کے دوران نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے تمام ہیلتھ کیئر ورکرز کے کردار اور نشتر انتظامیہ کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نشتر یونیورسٹی کا ماسٹر پلان تیار کیا جائے اور اس ماسٹر پلان کے تحت مرحلہ وار عمارت کی بہتری، اور تعمیرو مرمت کی منصوبہ بندی کی جائے۔ بعد ازاں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشتر ہسپتال میں نئے آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر نشتر انتظامیہ اور مخیر حضرات بلخصوص ڈاکٹروں کی تنظیم نانا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا
































Post a Comment

1 Comments

  1. Sultan Casino Review and Bonus: $1600 Welcome Bonus
    and william hill more, with a great selection of slot machines to try, all rb88 new players can claim an exclusive offer on Sultan Casino! Read 제왕카지노 the full review!

    ReplyDelete