Ticker

6/recent/ticker-posts

Funfair start Nishtar Medical University

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ فن فیئر کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ دیگر شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز نشتر میڈیکل یونیورسٹی، یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد شامل تھی۔ فن فیئر میں طلبہ و طالبات نے مختلف سٹالز لگا رکھے تھے جس میں خورد و نوشت کی اشیاء پینٹنگ اور لباس کے زریعے پنجاب اور پاکستان کے دیگر علاقوں کی ثقافت کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا تھا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور سٹالز سجانے والے طلباء وطالبات سے بات چیت کی اور سٹال کی تیاری کے حوالے سے انکی کاوشوں اور صلاحیتوں کو خوب سراہا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء وطالبات میں تعمیری و فکری صلاحتیں پیدا کرتی ہیں دوسری جانب فن فیئر میں شرکت کرنے والے طلباء وطالبات نے اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کو تفریح کا بہترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے تعاون اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا




















Post a Comment

0 Comments