Ticker

6/recent/ticker-posts

COPD Day at Nishtar Medical University Multan

 COPD Day at Nishtar Medical University Multan

17 نومبر بروز بدھ ورلڈ COPD ڈے
سی او پی ڈی پھیپھڑوں کا دائمی مرض ہے جس سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ یہ مرض طویل عرصے سے تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جن افراد کو پھیپھڑوں کا دائمی مرض ہوتا ہے ان میں پھیپھڑوں کے سرطان اور دل کے امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس کی علامات مندرجہ ذیل ہیں
گھرگھراہٹ ہونا
سینہ میں جکڑن ہونا
بار بار سانس کی بیماریاں ہونا
پاؤں، پٹھوں کی سوجن
کھانسی میں بے تحاشہ بلغم کا اخراج
ہونٹ یا ناخن کی کھال نیلی پڑنا
سانس لینے میں دشواری ہونا بلخصوص جسمانی مشقت کے دوران
اسی حوالے سے ڈیپارٹمنٹ آف پلمونالوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کی۔ واک کا آغاز نشتر ایڈمنسٹریشن بلاک سے ہوا جو کہ نشتر ٹاور پر اختتام پذیر ہوا۔ واک میں پروفیسر آف پلمونالوجی ڈاکٹر انجم نوید جمال، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد خان، ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر وسیم ریاض، ڈاکٹر ہمایوں غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر وقاص افضل، ڈاکٹر آصف کھیڑا سمیت ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمباکو نوشی سے پرہیز، باقاعدگی سے جسمانی ورزش اور صحت مند طرز زندگی اپنانے سے سانس لینے کے عمل میں بہتری آتی ہے اور اس سے سانس کی بیماریوں اور انکی پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے











Post a Comment

0 Comments