Ticker

6/recent/ticker-posts

Contract sighn between Nishtar Medical University & wuhan landing intellegence

 Contract sighn between Nishtar Medical University & wuhan landing intellegence

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان اور ووہان لینڈنگ انٹیلیجنس میڈیکل ہائی ٹیک کمپنی لمیٹڈ چائینا کے نمائندگان کے درمیان سروائیکل کینسر سکریننگ ٹیکنالوجی کے باہمی استعمال پر اتفاق اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
پاکستان اور چین نے ہمیشہ مشترکہ مفادات کے تحفظ اور خطے میں ترقی و خوش حالی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسی پس منظر میں سروائیکل کینسر سکریننگ ٹیکنالوجی کے استعمال میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان اور ووہان لینڈنگ انٹیلیجنس میڈیکل ہائی ٹیک کمپنی لمیٹڈ چائینا کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت ووہان لینڈنگ انٹیلیجنس میڈیکل کمپنی لمیٹڈ پاکستان میں سروائیکل اسکریننگ کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تشخیصی پروگرام کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ اس پروگرام کے حوالے سے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان اور ووہان لینڈنگ انٹیلیجنس میڈیکل ہائی ٹیک کمپنی لمیٹڈ چائینا کے نمائندگان کے درمیان ان لائن میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی نمائندگی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے جبکہ ووہان لینڈنگ انٹیلیجنس میڈیکل کمپنی لمیٹڈ کی نمائندگی چیئرپرسن ڈاکٹر سن سیاورونگ نے کی۔ چیئرپرسن شعبہ امراض نسواں نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ، ڈاکٹر عامر عاشق اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ پیتھالوجی اور ڈاکٹر نبیلہ طارق بھی اس موقع پر وائس چانسلر کے ہمراہ موجود تھے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس ایم او یو کے تحت ووہان لینڈنگ انٹیلیجنس میڈیکل کمپنی پاکستان میں خواتین کے لئے سروائیکل کینسر کے حوالے سے اعلیٰ معیار کی مفت سکریننگ سروس مہیا کرے گی اور اس کے تحت سکریننگ لیبارٹریز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف حسین نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں اس منصوبے کے آغاز کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جنوبی پنجاب کی خواتین میں بیماری سے بچاؤ، اسکی جلد تشخیص اور علاج میں مدد ملے گی۔ طبی حلقوں نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی اس حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر۔







Post a Comment

0 Comments