Ticker

6/recent/ticker-posts

VC Nishtar Medical University Prof Dr Rana Altaf Ahmed Visited Girls Hostel

 VC Nishtar Medical University Prof Dr Rana Altaf Ahmed Visited Girls Hostel

مسائل بارے آگاہی اور فوری حل کے لیے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے رفیدہ ہال گرلز ہاسٹل کا ہنگامی دورہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ناہید چوہدری انچارج پاک اٹالین برن یونٹ، اسسٹنٹ پروفیسر پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عامر عاشق, اسسٹنٹ وارڈن رفیدہ ہال گرلز ہاسٹل ڈاکٹر نمرہ انم بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھی۔ اسسٹنٹ وارڈن ڈاکٹر نمرہ انم نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کو ہاسٹل کا وزٹ کرایا اور درپیش مسائل بارے بریفننگ دی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے بیشتر مسائل کے حل بارے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے وہاں تعینات عملے کو صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور تزئین و آرائش سے متعلقہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طلباء وطالبات سے متعلقہ مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ دوسری جانب ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبات نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا ہاسٹل آمد اور ان کے مسائل بارے فوری احکامات جاری کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا
















Post a Comment

0 Comments