Ticker

6/recent/ticker-posts

نشتر ہسپتال میں نئے اسٹیٹ آف ارٹ آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے

 نشتر ہسپتال میں نئے اسٹیٹ آف ارٹ آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے

نشتر ہسپتال میں نئے اسٹیٹ آف ارٹ آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے اسی حوالے سے سرجیکل فلور پر چھ نئے آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نئے آپریشن تھیٹرز کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور اپنے دست مبارک سے تھیٹرز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ قبل ازیں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے نئے تھیٹر کمپلیکس کی تعمیر، اخراجات اور مخیر حضرات کی جانب سے کئے گئے تعاون پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور تقریب میں شامل دیگر شرکاء کو بریفننگ دی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بقیہ سات آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کے لیے ہم کنٹریکٹرز سے رابطے میں ہیں اور انشاللہ اس پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔اس افتتاحی تقریب میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہان، سینئر فیکلٹی ممبران، ایم ایس نشتر ہسپتال اور نشتر ہسپتال کے دیگر انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نئے آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کے حوالے سے پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مخیر حضرات کے تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے








Post a Comment

0 Comments